24 دسمبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کل رات ایک قرارداد منظور کرکے اعلان کیا کہ میانمار کی حکومت کو روہنگیائی مسلمانوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیئے اور انکی صورتحال کی بہتری کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیئں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک 193 ممالک کے نمائندوں نے اس بات پر تاکید کی کہ میانمار کی حکومت مسلمانوں کے شہری حقوق تسلیم کرلے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں سیاسی اصلاحات کے باوجود پھر بھی اس ملک میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
میانمار میں مسلمانوں پر بڈھسٹوں کے حالیہ تشدد کے دوران 300 سے زائد مسلمان جاںبحق اور ایک لاکھ دس ہزار کے قریب بے گھر ہوئے ہیں ۔

.......

/169